ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسٹرلائٹ کاپر پلانٹ کیس: تمل ناڈو حکومت کی سپریم کورٹ میں نئی درخواست

اسٹرلائٹ کاپر پلانٹ کیس: تمل ناڈو حکومت کی سپریم کورٹ میں نئی درخواست

Wed, 05 Sep 2018 01:00:14    S.O. News Service

نئی دہلی،04؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی )کے ذریعہ تمل ناڈو کے توتی کورن واقع اسٹرلائٹ کاپر پلانٹ کو بند کرنے کے تمل ناڈو حکومت کے حکم کے خلاف اسٹرلائٹ کی درخواست پر غور کرنے کے لئے ایک آزاد کمیٹی کی تشکیل کرنے کے حکم کے خلاف تمل ناڈو حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

سپریم کورٹ تمل ناڈو حکومت کی اس درخواست پر سماعت کرنے کے لئے راضی ہو گیا ہے۔ اس عرضی پر سپریم کورٹ 9ستمبر کو سماعت کرے گا۔ گذشتہ 20 اگست کو این جی ٹی نے اسٹرلائٹ کی درخواست پر غور کرنے کے لئے ایک آزاد کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔این جی ٹی میں سماعت کے دوران ا سٹرلائٹ نے کہا تھا کہ مظاہرے کے دوران 13 افراد کی موت سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس پر پردہ ڈالنے کے لئے تمل ناڈو حکومت نے اسٹرلائٹ یونٹ کو بند کرنے کا حکم دیا۔ اس کے بعد این جی ٹی نے تمل ناڈو حکومت سے دریافت کیا تھا کہ ااپ ایک لائن میں جواب دیجئے کہ اسٹرلائٹ کی یونٹ ماحولیات پر اثر پڑے گا۔ تب تمل ناڈو کی حکومت نے کہا تھا کہ ہاں۔ تب این جی ٹی نے دریافت کیا کہ آپ کے پاس آلودگی پر کوئی ڈاٹا نہیں ہے تب آپ نے اسٹر لائٹ یونٹ کو بند کرنے کا حکم کیسے دیا۔ گذشتہ 17اگست کو سپریم کورٹ نے اسٹرلائٹ کاپر پلانٹ کے انتظامی ڈویژن میں اسٹرلائٹ انتظامیہ کوجانے کی اجازت دینے کے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی)کے حکم پر روک لگانے سے منع کر دیا تھا۔ گذشتہ 9اگست کو این جی ٹی نے اسٹرلائٹ کاپر پلانٹ کو مستقل طور سے بند کرنے کے تمل ناڈو سرکار کے فیصلہ کے خلاف اسٹرلائٹ کمپنی نے این جی ٹی کے دروازے پر دستک دی تھی۔ واضح ہو کہ تمل ناڈو کے توتی کورن میں 23مئی کو تانبہ پلانٹ کوبند کرنے کے مطالبہ کو لے کر مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کے بعد پولس کی گولہ باری میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔ پولس کی کاروائی میں کل 13لوگوں کی جان چکی ہے ۔ اس واقع کے بعد تمل ناڈو حکومت نے 28مئی کو پلانٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا حکم جاری کیا۔ 


Share: